عابد چودھری: آئی جی پنجاب پولیس ملازمین کےسپیشل بچوں کےبہترین علاج معالجےکیلئےپرعزم، سپیشل بچوں کےعلاج کیلئے22کروڑ27لاکھ روپےسےزائدفنڈزجاری کردیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہناتھا کہ پراجیکٹ کےتحت1433بچوں کو8کیٹیگریزمیں ریکارڈمعاونت فراہم کی گئی،تھیلیسمیاسےمتاثرہ152بچوں کوطبی اخراجات کیلئےماہانہ15ہزار ،مجموعی 3کروڑ17لاکھ25ہزارجاری کئے گئے ہیں، سیریبل پالسی سے متاثرہ 582 بچوں کا ماہانہ 10 ہزار، مجموعی 7 کروڑ 14 لاکھ روپے جاری کئے۔
20بچوں کی کوکلیئرامپلانٹ سرجریزکروائی گئی، 3 کروڑ 23 لاکھ روپے لاگت آئی، قوت سماعت کے دیگر عارضوں کا شکار 173 بچوں کو علاج معالجے کیلئے1کروڑ 34 ہزار روپے جاری کئے گئے،179بچوں کومصنوعی اعضاکی فراہمی کیلئے 5کروڑ38لاکھ49ہزارسےزائدرقم دی گئی۔
مختلف سنگین بیماریوں کاشکار172بچوں کوعلاج معالجےکیلئے1کروڑ73لاکھ روپے سے زائد دیئےگئے،جسمانی معذوری کا شکار 130 سپیشل بچوں کو وہیل چیئرز فراہم کی گئیں ،دل اور گردوں کی میجر سرجری کیلئے 25 بچوں کو 60 لاکھ 44 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔