ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی پی کی پنجاب میں تنظیموں کی تشکیل، آصف زرداری نے فہرست طلب کر لی

پی پی پی کی پنجاب میں تنظیموں کی تشکیل، آصف زرداری نے فہرست طلب کر لی
کیپشن: Asif Ali Zardari,file photo
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پیپلز پارٹی کی پنجاب میں تنظیموں کی تشکیل کا معاملہ, آصف علی زرداری نےتمام عہدیداران کی فہرست طلب کر لی.
وسطی پنجاب سنٹرل پنجاب ،جنوبی پنجاب کے عہدیداران کوشارٹ لسٹ کر لیا گیا،لاہور کی تمام باڈی کے لئےمتحرک رہنماؤں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے،ہر عہدے کے لئے 3،3نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں۔
پنجاب کے صدور ،جنرل سیکرٹری ،سینئر نائب صدور کیلئے الگ الگ فہرست تیار کی گئی،صدر لاہور کے لئےاحمد جواد رانا، فیصل میر، رحمان عزیز چن خواہشمند ہیں ،صدر لاہور کے لئے ذوالفقار علی بدر اور بیرسٹر عامر حسن بھی امیدوار ہیں،پیپلز پارٹی لاہورکی تنظیم کے لئےحتمی فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔