جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گوگل سرٹی فکیشن کا آغاز کردیا,پہلے مرحلہ میں 4 اضلاع کے اساتذہ گوگل سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے.
تفصیلات کےمطابق لاہور،قصور ،لیہ اور بکھر کے اساتذہ اپلائی کرسکیں گے, ٹریننگ حاصل کرنے والے ہزاروں اساتذہ کو گوگل سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہناتھا گوگل ٹریننگ کورس عالمی معیار کے مطابق کروایا جائے گا، اساتذہ گھر بیٹھے کیو آر کوڈ سکین کرکے کورس میں حصہ لے سکیں گے،کورس کرنے والے اساتذہ کی پرائیویٹ سیکٹرمیں اہمیت بڑھے گی۔