وزارت خارجہ سے دستاویزات کی تصدیق اب گھر بیٹھے حاصل کریں

18 Jul, 2024 | 02:49 PM

ویب ڈیسک:   دستاویزات کی تصدیق کرانے والوں کیلئے  اسلام آباد میں وزارت خارجہ نے کراچی اور لاہور میں اپنے رابطہ دفاتر کے ساتھ ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سسٹم کے تحت درخواست دہندگان کو وزارت خارجہ کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ دستاویزات کی تصدیق کیلئے  کورئیر کمپنیوں کو حاصل ہو گی، جو درخواست دہندگان سے دستاویزات جمع کریں گی اور وزارت سے ان کی تصدیق کرائیں گی۔

اس میں 5 کورئیر کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ عام لوگوں بھی اس سہولت سے مستفید ہوسکیں، درج ذیل مجاز کورئیر کمپنیاں دستاویزات کی تصدیق کرانے کے ساتھ ساتھ  اپنے سروس چارجز بھی وصول کریں گی۔ ان کورئیر کمپنیوں میں Gerry’s International Pvt، Leopards Courier Service Pvt،بہترین کورئیر سروسز (ECS)،ایم اینڈ پی ایکسپریس لاجسٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹی سی ایس پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہے۔

دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ان کورئیر کمپنیوں کو پاور آف اٹارنی دستاویزات کے علاوہ تمام قسم کی دستاویزات قبول کرنے کی اجازت ہے۔ 
 فیس کا شیڈول بھی سامنے آچکا ہے، ذاتی اور تعلیمی دستاویزات کی فیس 3,000 روپے، قانونی دستاویزات 4,500 روپے،تجارتی دستاویزات  12,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں