ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلور ملز مالکان اور حکومت کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس پر ڈیڈ لاک برقرار

فلور ملز مالکان اور حکومت کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس پر ڈیڈ لاک برقرار
کیپشن: Flour Mill Association
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کی ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال ملتوی کا معاملہ، فلور ملز مالکان اور حکومت کا ودہولڈنگ ٹیکس پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین عاصم رضاکی سربراہی میں دیگرممبران آج حکومتی کمیٹی سےملاقات کریں گے، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہڑتال13جولائی کو10روز کے لئےمؤخرکی گئی تھی،ایک ہی مطالبہ ہےکہ فلورملزپرودہولڈنگ ٹیکس کےنفاذکوختم کرناہے،ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو 23جولائی سے دوبارہ ہڑتال کی کال دیں گے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہناتھا مطالبہ تسلیم نہ ہواتوہڑتال کی صورت میں مارکیٹ میں آٹےکی سپلائی مکمل بند کردیں گے، حکومت نے10کلوآٹےکاتھیلا900روپےریٹ مختص کیا،20کلوآٹےکاتھیلا1800روپےکردیاگیا۔

چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن پنجاب افتخارمٹو نے کہنا تھا ملزمالکان پر20کلوتھیلےپرتقریباً185روپےٹیکس کانفاذہوگا، ودہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی سے فلور ملز مالکان کا منافع مارجن کم ہو گا،نقصان میں رہ کرآٹےکی پسائی نہیں کرسکتے، ٹیکس ختم نہ ہواتوملزکودوبارہ بندکردیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ممکنہ طورپرملز بندہونے سے آٹے کا بحران پیداہونے کاخدشہ ہے، حکومت اور ملزمالکان کے درمیان معاملات طے نہ ہونے سے خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا،آٹے کا ریٹ زیادہ ہو یا ملزبند ہوں،دونوں صورتوں میں پریشانی عوام کو ہوگی۔