عمران خان نے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا

18 Jul, 2024 | 02:10 PM

ملک اشرف: بانی پی ٹی آئی نے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں 12 درخواستیں دائر کر دی گئیں،درخواست میں کہا گیا لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا ، جیل میں قید ہوں، پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے. 
جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے 12 مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے ۔

مزیدخبریں