جمال الدین: اے ایس آئی تھانہ شالیمار ٹاؤن کےخلاف رشوت کا مقدمہ ، اے ایس آئی شہباز احمد اور مدعی مقدمہ میں سمجھوتہ ہو گیا۔
مدعی نے اپنے بیان میں کہا ملزم کےخلاف غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کرایا ،ملزم کی ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ، اینٹی کرپشن کورٹ نے ملزم شہباز احمد کی درخواست ضمانت منظور کر لی، اینٹی کرپشن کورٹ کے ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی ،ملزم شہباز احمد نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
اے ایس آئی شالیمار ٹاؤن تھانہ شہباز احمد کےخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ،ملزم پر مدعی رضا حیدر سے 12 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔