زاہدچوہدری:حکومت نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنرز کو تحلیل کر دیا,ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنرز کے تمام ارکان فارغ کر دیئے گئے.
صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے سیکشن 6(1)(a) کی دفعات کے تحت بورڈ آف کمشنرز، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو تبدیل کیا گیا ،اس سلسلے میں محکمہ صحت نے مراسلہ جاری کردیا گیا,بورڈ آف کمشنرز کے ایک ممبر سلمان صدیق نے استعفیٰ دے دیا ہے اور دوسرے کمشنر ڈاکٹر عمر فاروق خان انتقال کر گئے اس کے علاوہ 7 دیگر ممبرز کو تبدیل کردیا گیا۔
جسٹس ریٹائرڈ بلال خان ، ڈاکٹر طلعت افزا,ڈاکٹر ریاض احمد تسنیم ، سمیع ابراہیم بھی ہیلتھ کیئر کمیشن بقرڈ ممبر سے فارغ, ڈاکٹر شفیق پتافی ، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی بھی بورڈ آف کمشنرز سے فارغ ، ہمیش خان کو بھی بورڈ آف کمشنرز ہیلتھ کیئر کمیشن سے فارغ کر دیا گیا.
بورڈ آگ کمشنرز سے سینئر بیوروکریٹ سلمان صدیق پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں,ہیلتھ کیئر کمیشن کا تحلیل کردہ بورڈ 2021 میں پی ٹی آئی دور میں بنایا گیا تھا, موجودہ حکومت اب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ آف کمشنرز تشکیل دے گی.
ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ کے اختیارات میں کمی کرنا کمشنرز اور محکمہ صحت کے مابین تنازعہ کی وجہ بنا,سینئر بیوروکریٹ سلمان صدیق نے بھی بورڈ اختیارات سلب ہونے پر استعفی دیا تھا ۔