ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کب رہا ہونگے؟ موجودہ حکومت کتنا عرصہ رہے گی؟ فچ نے پیشگوئی کردی

عمران خان کب رہا ہونگے؟ موجودہ حکومت کتنا عرصہ رہے گی؟ فچ نے پیشگوئی کردی
کیپشن: Ratings agency Fitch
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہےجس میں کہا گیا مخلوط حکومت آئندہ 18 مہینے یا اس سے آگے تک اقتدارمیں رہے گی۔

فچ بزنس مانیٹر انٹرنیشنل کی پاکستان کنٹری رسک جاری رپورٹ میں یہ پیش گوئی کی گئی پاکستان کی سیاسی صورتحال معیشت ڈی ریل کر سکتی ہے، پاکستان کی معاشی بحالی کو نازک صورتحال کا سامنا ہے،شہری علاقوں میں احتجاج معاشی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتا ہے،کئی کامیاب قانونی اپیلوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب تک قید میں رہیں گے۔

فچ رپورٹ میں کہا گیا حکومت تبدیل ہوئی تو ملک میں نئے انتخابات نہیں ہوں گے،ممکنہ متبادل کے طور پر ٹیکنو کریٹک انتظامیہ اقتدار میں آئے گی،رواں مالی سال پالیسی ریٹ 16 فیصد اور اگلے سال 14 فیصد تک آسکتا ہے،ایکسچینج ریٹ میں توقعات سے زیادہ استحکام آیا ہے،موجودہ سال کے اختتام تک ڈالر 290 روپے جبکہ 2025 میں 310 روپے تک جانے کی پیشگوئی بھی کی گئی۔

یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بجٹ اہداف کا حصول مشکل قرار دیا،مالی خسارہ 7.4 فیصد سے کم ہو کر 6.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے،ایک اور ممکنہ سیلاب یا قدرتی آفت معیشت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔