ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نے بیٹے کےہمراہ بھارت چھوڑ دیا

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نے بیٹے کےہمراہ بھارت چھوڑ دیا
کیپشن: Natasa Stankovic leave India
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ نے طلاق کی افواہوں کے درمیان بیٹے کے ہمراہ بھارت چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز سربیئن ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ اپنے بیٹے کے ہمراہ ممبئی ائیرپورٹ پر  نظر آئیں،اس سے پہلے نتاشا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنا سامان پیک کرتے ہوئے ایک تصویرپوسٹ کی تھی جس کے کیپشن سے مداحوں نے اندازہ لگایا کہ نتاشا اپنے بیٹے کے ہمراہ آبائی ملک سربیا جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ نتاشا بیٹے کے ساتھ آبائی ملک سربیا روانہ ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’ پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔