محکمہ بلدیات نے نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیار کر لیا

18 Jul, 2024 | 12:42 PM

قیصرکھوکھر: محکمہ بلدیات نے نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیار کر لیا اور منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ کو ارسال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق یہ ایکٹ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی سربراہی میں تیار کیا گیا ہے اور محکمہ بلدیات نے کابینہ کے سامنے رکھنے کے لئے منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ کو ارسال کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی مُظوری کے بعد یہ ایک کابینہ کے پاس جائے گا اور پھر یہ ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش ہوگا، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو یہ ایکٹ اسمبلی سے منظور کرانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دے رکھا ہے۔

مزیدخبریں