لاہور میں اساتذہ و والدین کیلئے واٹس اپ لرننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

18 Jul, 2024 | 12:29 PM

جنید ریاض: یونیسف کے تعاون سے لاہور کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ و والدین کیلئے واٹس اپ لرننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان، لرننگ پروگرام کا آغاز لاہور کے دس منتخب سکولوں سے کیا جائے گا۔

لاہور ہو جائے تیار، یونیسف کے تعاون سے لاہور کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ و والدین کے لئے واٹس اپ لرننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پہلے مرحلے میں لاہور کے دس منتخب سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا،ہر سکول کے گروپ میں دس والدین اور پانچ ٹیچرز کو شامل کیا جائے گا۔

یونیسف کے تعاون سے منتخب والدین و اساتذہ کو 4 ہفتوں کی ٹریننگ فراہم کی جائے گی،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں سے خواہش مند اساتذہ و والدین کے ناموں کی فہرست مانگ لی، سکول ایجوکیشن کےمطابق ٹریننگ کا مقصد پبلک سکولوں کے تعلیمی معیار میں بہتری لانا ہے۔
 

مزیدخبریں