ڈولفن سکواڈکی کارروائی،3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

18 Jul, 2024 | 12:25 PM

عابد چوہدری:  ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے3رکنی ڈکیت گینگ کو  گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق  تاج کمپنی پل پر دوران پٹرولنگ ڈولفن نے 3مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر  ملزمان کی فرارہونےکی کوشش پر  گرفتار کرلیا گیا۔
 ملزمان سے پستول، موبائل اورموٹر سائیکل برآمد کر کے  گرفتار ملزمان صفدر،صیام،حمزہ کو تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں