ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کے لئے اچھی خبر، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اہم فیصلہ کرلیا

طلبہ کے لئے اچھی خبر، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: Public school free meal prorame start after vacations
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیندریاض: گرمی کی چھٹیوں کے بعد 32 ہزار پبلک سکولوں میں مفت میلز فراہم کرنے کا فیصلہ، پی ایم آئی یو نے دودھ،بسکٹ اور بریڈ کی فراہمی کے لئےمختلف کمپنیوں سے کوٹیشن مانگ لی ۔

تفصیلات کےمطابق 32 ہزار پرائمری سکولوں میں زیر تعلیم 35 لاکھ بچوں کو مفت کھانا دیا جائے گا،لاہور کے 765 پبلک سکولوں میں مفت دودھ،بسکٹ اور بریڈ فراہم کی جائیں گی،مختلف کمپنز،فرمز اورادارے پبلک سکولوں میں کھانا مہیاء کرنے کے لئے کوٹیشن جمع کرواسکیں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا،کوٹیشن پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ کو بھیجوائی جاسکیں گی، محکمہ تعلیم کے مطابق درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد پنجاب پبلک سکول میلز پروگرام شروع کردیا جائے گا۔