ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوستوں سے مذاق خاتون کی جان لے گیا

دوستوں سے مذاق خاتون کی جان لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کے شہر ممبئی کے قریب ایک علاقے میں دوستوں سے ہنسی، مذاق کے دوران خاتون عمارت کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  واقعہ ممبئی سے 30 کلومیٹر دور ڈومبیوالی میں واقع گلوب اسٹیٹ بلڈنگ میں پیش آیا۔  متاثرہ خاتون کی شناخت نگینہ دیوی کے نام سے ہوئی، جس کے عمارت سے گرنے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئے، اطلاع ملتے ہی مناپاڈا پولیس نے حادثاتی موت سے متعلق رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون عمارت کی تیسری منزل پر اپنے دوستوں کے ساتھ ہنسی مزاق کر رہی تھیں، ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح اس کا ایک دوست اسی طرح کے حادثے سے بال بال بچا، قریب سے گزرنے والے لوگوں کی جانب سے فوری رد عمل کی بدولت وہ گرنے سے محفوظ رہا۔

نگینہ دیوی اس عمارت میں بطور نگران کام کرتی تھیں، ان کے اہل خانہ میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے، ماں کی اچانک موت سے ان کی دنیا اجڑ گئی ہے۔