روزینہ علی: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلو چستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈی آئی خان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بالا کوٹ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، سوات، کالام، دیر، پشاور، مردان اور صوا بی میں مو سلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ، پنجاب میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر ، اوکاڑہ ،میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ گو جرانوالا، حا فظ آباد ، سیالکو ٹ ، نارووال ، گجرات ، راولپنڈی، جہلم، مری اور گلیات میں مو سلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔