ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے: چیف سکیورٹی آفیسر خواجہ محفوظ الحق کو او ایس ڈی بنادیا گیا, متعدد افسروں کےتبادلے

LDA Chief Security Officer made OSD, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرنایاب: ایل ڈی اے میں متعدد افسران کےتقرر،تبادلوں کےاحکامات جاری کیےگئےہیں۔چیف سکیورٹی آفسیرخواجہ محفوظ الحق کو او ایس ڈی بناکر کیپٹن ریٹائرڈ احمد فراز کو چیف سکیورٹی افسر کا اضافی چارج سونپ دیاگیاہے۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم مشتاق کو ون ونڈو سیل سے ہاؤسنگ ون،تقرری کی منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ اعجاز کو ہاؤسنگ فور میں تعینات کردیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرعاطف منیرکو لینڈ ایکوزیشن کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔ عروہ اسلم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کونفیڈینشل ، طاہر محمود کو ہاؤسنگ فائیو میں تعینات کردیا گیاہے ۔ ریما آفتاب کچی آبادیز،رائےشاہجہان سٹیٹ افسرہاؤسنگ سیون،شفاقت علی کوہاؤسنگ ون ،عمیربن سعدکوٹاؤن پلاننگ زون ون میں ڈپٹی ڈائریکٹرلگادیاگیاہے۔

راناطاہرکومیٹروپولٹین سےزون فور میں ڈپٹی ڈائریکٹر،محمدافضل زون فائیو، رابعہ خالدزون سیون ،محمد ندیم اور عمران مقبول کوزون ون میں تعینات کردیاگیاہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے کےحکم پرنوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔