ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ازبکستان ، افغانستان اور پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصو بے کے جو ائنٹ پر وٹوکول پر دستخط کردیے گئے۔
تقریب میں وفاقی وزیر ریلویز خوا جہ سعد رفیق ، وفاقی وزیر خزا نہ سینٹر اسحاق ڈار اور تینو ں ممالک کے اعلی حکام نے شر کت کی۔ سیکریٹری/چیئرمین پاکستان ریلویز سید مظہر علی شاہ، افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او، الحاج بخت الرحمان شرافت اور جمہوریہ ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے سربراہ مسٹر دیکھکانوف ڈی ۔ ٹی نے یادداشت پہ دستخط کئے۔
تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آج پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلویز کے لئے بہت اہم دن ہے۔ ریجنل کنیکٹیوٹی کے لئے آج ایک تاریخی دن ہے جس کی بنیاد آج ہم نے اس منصوبے سے رکھ دی ہے۔ منصوبے کے تحت ترمیز، مزار شریف،لوگر، خرلاچی روٹ کے ذریعے ازبکستان ریلوے کو پاکستان ریلوے سے جوڑنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ شریک ممالک درمیان علاقائی، ٹرانزٹ اور دو طرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرے گا۔ منصو بے سے خطے کے لوگوں کے درمیان بہتر روابط میں بھی اضا فہ ہو گا۔ ریلوے لائن مسافروں اور مال بردار سروسز دونوں کو سپورٹ کرے گی۔ ریلوے لائن علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کری گی۔