ویب ڈیسک : کوئٹہ میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ۔
اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولانا سیدمحمد عبدالخبیرآزادکی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں جاری ہے۔ اجلاس میں ذونل رویت ہلال کمیٹی ،محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان موجود ہیں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں مطلع صاف ہے۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے زیادہ امکانات ہیں، بلوچستان میں سورج ڈوبنے کے بعد چاند دیکھنے کا دورانیہ 47سے 49منٹ ہوگا جبکہ بلوچستان میں 7بجکر 25منٹ سے 8بجے کے درمیان چاند دیکھا جاسکے۔