(عامر شہزاد )پشاور میں حیات آباد فیز6 میں سکیورٹی ادارہ کی گاڑی پر خودکش حملہ میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ حیات آباد دھماکے کی فوٹیج سٹی42 نےحاصل کر لی ۔ سی سی ٹی وی میں دھماکہ ہوتا ہوا نظر ارہا ہے۔
سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ میں ایف سی کی گاڑی کم رفتار سے سڑک سے گزرتی دکھائی دیتی ہے
اس کے پچھے ایک چھوٹی گاڑی تیز رفتار سے آتی ہے۔
چھوٹی گاڑی ایف سی کی گاڑی کے پاس آتی ہے اور دھماکہ کر دیتی ہے
ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔