(ویب ڈیسک)وزیراعلی پنجاب کے سمن آباد منصوبے پر سخت ایکشن کا ری ایکشن،سمن آباد منصوبے پر تعمیراتی اور فنشنگ کام بحال ہوگیا۔
انڈر پاس کی اسفالٹ کارپٹنگ کی تیاریاں شروع کردی گئیں،پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اکتیس جولائی تک انڈر پاس کی بیرل مکمل کرنے کی نوید سنادی ۔ منصوبے کی بیرل کے بیڈ پر بیس ورک کیا جارہا ہے جبکہ کروو سٹونز لگائے جارہے ہیں ۔گلشن راوی کی جانب اسفالٹ شروع جبکہ والز کی فنشنگ کا کام بھی جاری ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر ک محمد اسد کے مطابق منصوبہ بارش ، پی ایچ اے اور سروسز منتقلی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا ، منصوبے پر کام تیز کردیا گیا ہے بارش نہ ہوئی تو سپیڈ برقرار رہے گی ،منصوبہ اکتیس جولائی تک مکمل کرنے کا ٹاسک ہے،اکتیس جولائی کو بیرل کھول کر ٹریفک چلادیں گے ۔