چارسابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو اینٹی کرپشن میں طلب کر لیا گیا

18 Jul, 2023 | 07:01 PM

 قیصر کھوکھر :  چارسابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو اینٹی کرپشن میں طلب کر لیا گیا۔ 

اینٹی کرپشن ن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سابق ممبر قومی اسمبلی رانا نصراللہ گھمن کو 20 جولائی کو طلب کیا  گیاہے۔

 ترجمان  کے مطابق  اینٹی کرپشن نے سابق ممبران صوبائی اسمبلی میاں وارث عزیز ،علی اختر اور میاں ظہیر الدین کو بھی طلب کیا ہے۔

تمام ارکان اسمبلی کو 20جولائی کو اینٹی کرپشن فیصل آباد آفس میں طلب کیا گیاہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ  اینٹی کرپشن میں ان تمام ممبران اسمبلی کے خلاف کرپشن کے الزامات پر تحقیقات جاری ہیں۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر رہا ہے 

مزیدخبریں