ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعود شکیل کی پہلی ڈبل سینچری، لنکا میں سب سے بڑا سکور کرنے والے پاکستانی بن گئے

Saud Shakil Doubble Century in Galle Test, Sri Lanka, Test Cricket, City42
کیپشن: سعود شکیل نے 352 گیندوں پر 19 چوکوں کی مدد سےاپنے کیریئرکی پہلی ڈبل سنچری اپنے چھٹے ٹیسٹ میچ میں بنائی ہے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سری لنکا کےخلاف گال ٹیسٹ کے تیسرے روز   سعود شکیل نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی اور کسی پاکستان بیٹر کی جانب سےسری لنکا میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی کر دیا۔

اس سے پہلے محمد حفیظ 196 رنز بنا کر سری لنکا کے خلاف سب سے بڑا سکور کرنے والے پاکستانی بیٹسمین تھے۔

سعود شکیل نے جب 197 رنز بنائے تو انہوں نے محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑا، پھر  وہ سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلی پاکستانی بیٹر بھی بن گئے۔ انہوں نے   352 گیندوں پر 19 چوکوں کی مدد سےاپنے کیریئرکی پہلی ڈبل سنچری کی۔انہوں نے اپنے چھٹے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنائی۔ سعود شکیل کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 461 رنز  آل آؤٹ بنائے اور 149 رنز کی برتری حاصل کی۔