سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی درخواست ضمانت، پراسیکیوشن سے دلائل طلب 

18 Jul, 2023 | 05:16 PM

جمال الدین: اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کر لیئے اور مزید سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی

اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے درخواست ضمانت پر دلائل طلب کر لیئے اور مقدمہ کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ۔سرکاری پراسیکیوٹر نے دلائل کیلیے مہلت طلب کی اور عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن نے محمد خان بھٹی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے عدالتی فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ سابق پرنسپل سیکرٹری کے وکیل امجد پرویز نے پہلے ہی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کر لئے ہیں اور نشاندہی کی کہ محمد خان بھٹی کیخلاف سیاسی بنیادوں پر بوگس مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ ایک مقدمے میں رہائی ملتی ہے تو فوراً دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ درخواست پر مزید سماعت 20 جولائی کو ہوگی۔

مزیدخبریں