ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل این جی سوئی ناردرن کے لئے سستی، سوئی سدرن کے لئے مہنگی ہوگئی

OGRA, LNF Pricing in Pakistan, SNGPL, SSGC, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اوگرا نے جولائی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

سوئی سدرن کیلئے ایل این جی مہنگی اور سوئی ناردرن کیلئے سستی کردی گئی ، سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں0.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ  کر دیا گیا ۔ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت13.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ جون میں سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی0.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کر دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت12.64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ جون میں سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت12.71 ڈالر مقرر تھی۔

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔