چار ماہ سےکرنٹ خسارہ سرپلس,کوشش ہے آئینی مدت پوری ہو تو ریز ر و برقراررہیں اسحاق ڈار

18 Jul, 2023 | 04:14 PM

ویب ڈیسک:  معاشی بہتری کیلئے حکومتی مثبت اقدامات کے نتیجہ میں مسلسل چار ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس آ رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 33 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ مئی 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 22 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔

یہ باتیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہیں۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں ہماراکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ ،اپریل ،مئی اورجون میں مسلسل چار ماہ سے  کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 334 ملین ڈالررہا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی ۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 85 فیصدسے زائدکی کمی ہو چکی ہے۔ اب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب 56 کروڑ ڈالررہ گیا۔

اسحاق ڈار بے بتایا کہ وفاقی حکومت نے  بیرونی قرضوں کی تمام ادائیگیاں وقت پرکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ پنڈت کہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا۔یہی لوگ پاکستان کوڈیفالٹ کے دہانے پرلے کرگئے۔کوشش ہے آئینی مدت پوری ہو تو ریز ر و برقراررہیں۔

اسحاق ڈار نے مزیدکہاکہ کوشش ہے جب آئینی مدت پوری ہوتو کوشش ہے ز یز ر و برقراررہیں

مزیدخبریں