سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے مزید 600ملین ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا ہےجس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 600ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، دوست ملکوں کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں کھیلوں کے شعبے کے لیے5ارب روپے مختص کیےہیں، محدود وسائل کے باوجودنوجوانوں نےکھیل کے میدانوں میں ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کا نام روشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی محنت اور جدوجہد سےپاکستان آگےبڑھےگا۔ پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر میں600ملین ڈالرز کااضافہ ہوا،دوست ملکوں کی مالی معاونت سے معاشی اشاریےبہتر ہورہےہیں۔