وقاص عظیم : وفاقی حکومت نےنجکاری کمیشن بورڈ کے تمام ممبران کو عہدے سے فارغ کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی حکومت نے نجکاری کمیشن بورڈ میں گزشتہ آٹھ تا دس سال سے براجمان ممبران کو ہٹا کروفاقی حکومت نجکاری کمیشن کا نیا بورڈ تشکیل دینا چاہتی ہے ، نجکاری بورڈ کے موجودہ ارکان گزشتہ چار وزرا اعظم کی حکومتوں کے دوران مسلسل اپنے عہدوں پر برقرار رہے۔
موجودہ نجکاری بورڈ ممبران کو 2013,2014 اور 2015 میں تعینات کیا گیا تھا، ظفر اقبال سبحانی اور ارسلاخان ہوتی2013 میں بورڈ ممبرز تعینات کئے گئے ،ظفر اقبال ایف سی اے اور خرم شہزاد 2014 میں نجکاری کمیشن بورڈ ممبرز تعینات کئے گئے ،عترت حسین رضوی, میمن عبد الجبار, اشفاق تولہ, یاور عرفان 2015 سے بورڈ ممبران ہیں۔
نجکاری بورڈ میں یاور عرفان اور ارسلا خان ہوتی غیر فعال ممبران ہیں ۔