راؤ دلشاد: پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنظیم ایپکا وفاق کی نسبت تنخواہوں میں کم اضافے پر سراپااحتجاج ہے ، ایسے میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بڑی یقین دہانی کرا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فون پر رابطہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،پنشن میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے تنخواہوں کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرا دی ۔