لاہور کے ہسپتالوں کی سُنی گئی

18 Jul, 2023 | 04:04 PM

قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے لاہور کے ہسپتالوں کو بجٹ جاری کردیا,  آپریشنل اخراجات کے لیے فنڈ جاری کیا گیا۔

محکمہ خزانہ نے لاہور کے ہسپتالوں کو ادویات ،تنخواہوں، بجلی گیس کے بلوں اور دیگر آپریشنل اخراجات کے لئے بجٹ جاری کر دیا ، میو ہسپتال کو تین ارب روپے جاری کیے گئے, جنرل ہسپتال کو دو ارب ساٹھ کروڑ ،جناح ہسپتال کو ڈھائی ارب اور پی آئی سی کو ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے بجٹ جاری کیا گیا۔

سروسز ہسپتال کو دو ارب تیس کروڑ روپے ، گنگا رام ہسپتال کو ایک ارب ستر کروڑ روپے دیئے گئے, مینٹل ہسپتال کو 53 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کیے گئے, محکمہ خزانہ نے فنڈز ہسپتالوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے۔
 

مزیدخبریں