ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

18 Jul, 2023 | 09:40 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری کا بیٹا جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیونتھ ایونیو پر ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے عنزہ طارق کی گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں طارق فضل چوہدری کا بیٹا شدید زخمی ہوا جسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مزیدخبریں