(ویب ڈیسک) ادکارہ عائزہ خان اور ریشم خان کےڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکاروں کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ادکارائیں بالی وڈ کے مشہور گانے ’لندن ٹھمکدا‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’ ریشم خان‘ بہت اچھی انسان ہیں،اور میں یہ ظاہر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتی کہ ہم نے مل کر کیا کیا‘۔
دوسری جانب دونوں اداکاراؤں کی ایک اور ویڈیو وائر ل ہوئی جس میں دونوں کو گانا’میرے پاس تم ہو‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ریشم خان کی اس ویڈیو کے کمنٹ میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’ ریشم جی میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میرے پاس تم ہو‘۔
ادکارہ ریشم خان نے ڈرامہ سیریل’مٹھی بھر چاہت‘، ’معصوم‘، ’عشق عبادت‘ اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جلوے دکھائے جبکہ اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل’مہر پوش‘، ’چوہدری اینڈ سنز‘، ’چھپکے چھپکے‘، ’میرے پاس تم ہو‘ اور کئی ڈراموں میں اپنی ادکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔