پرائیوٹ سکولوں میں فیس کا معاملہ، ایجوکیشن اتھارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا

18 Jul, 2022 | 09:21 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)پرائیویٹ سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے کا معاملہ، یکم اگست سے کم فیس وصول کرنے والے نجی سکولز کی بھی مانیٹرنگ ہوگی.
 پہلے مرحلے میں 4 ہزار سے کم فیس لینے والے پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، پانچ تحصیلوں میں 548 اساتذہ بطور سپروائزر سکولوں کی مانیٹرنگ کریں گے،سپروائزری سٹاف سکول کونسل اور انتظات کے حوالے سے پرائیویٹ سکولوں کا جائزہ لیں گے۔

اس سلسلے میں ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے متعلقہ اساتذہ کو ہدایت دینے کےلئے 19 جولائی کو اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، اجلاس گورنمنٹ گرلزہائی سکول لیڈی میکلیگن میں سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کی زیرصدارت ہوگا۔

اجلاس میں سپروائزرز کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مربوط اور موثر بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں