ویڈیو؛ وزیر صحت کا زیادہ بچوں کے خواہشمند والدین کو انوکھا مشورہ

18 Jul, 2022 | 08:49 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے ایسا انوکھا حل بتایا کہ سوشل میڈیا پر عوام چہ مگوئیاں کرنے لگی۔

پاکستان کی آبادی کم کرنے کا انوکھا حل بتاتے وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ  2030 تک پاکستان کی آبادی تقریبا 30 کروڑ ہو جائے گی۔ملک کی آبادی کم کرنے کا طریقہ بتاتےوفاقی وزیر برائے صحت نے کہا کہ اگر زیادہ بچے پیدا کرنے ہیں تو کسی ایسے ملک چلے جائیں جہاں مسلمان کم ہیں۔دنیا میں قانون کم ہیں لیکن ہمارے یہاں ایک ایک چیزکے 10، 10 قانون بنے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں