پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے متوقع

18 Jul, 2022 | 08:02 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی) ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شکست ،حکومت سے زیادہ پولیس افسران پریشان ،موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں اہم تعنیاتیاں لینے والے افسران نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیے،لاہور سمیت پنجاب بھر کے ریجنل و ضلعی افسران کےسر پر صوبہ بدری اور تبادلے کی تلوار لٹکنے لگی۔
وفاقی اور صوبائی حکومت کی تبدیلی کے بعد ن لیگی دور میں من پسند تعیناتیاں لینے والے افسران کے تبادلے متوقع،موجودہ حکومت نے پولیس کے لاہورسمیت تمام ریجنز کے سربراہان تبدیل کرکے من پسند افسران تعینات کئے گئے۔نوے فیصد سے زائد ضلعی افسران کو تبدیل کرکے موجودہ حکومت کے پسندیدہ افسران کو تعیناتیاں دی گئیں۔باقی 10 فیصد کی سفارشیں تگڑی ہونے کی وجہ سے تعیناتی برقرار رکھ سکے۔

پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کی صورت میں پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے متوقع ہیں۔موجودہ حکومت کی جانب سے کھڈے لائن لگائے گئے افسران دوبارہ اچھی پوسٹنگ کی آس لگا لی۔

مزیدخبریں