(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا پنجاب میں 20سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہوئے،پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے اپنی 5نشستوں پر شکست کھائی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی،اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں کی حمایت جاری رکھے گی،پنجاب میں 20سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہوئے،20سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں، اب انہوں نے 15 سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ تحریک انصاف اپنی 5سیٹیں ہار گئی۔
مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں بہت اچھی مہم چلائی،ہم 20سیٹوں پر مسلم لیگ ن کو مکمل سپورٹ کر رہے تھے،پنجاب میں 20حلقوں میں صاف شفاف الیکشن ہوئے،الیکشن کمیشن نے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد کرایا،اتحادی جماعتیں مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی،صاف شفاف الیکشن کے انعقاد اور نتائج کے بعد پی ٹی آئی کو اپنی غلطی کااحساس ہوناچاہئے۔