ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی 

گیس بحران،سوئی ناردرن، صنعتی سیکٹر ،سٹی42
کیپشن: آزادی چوک لاہور،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں گیس بحران سر اٹھانے لگا، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مختلف علاقوں میں پندرہ سے  18 گھنٹے تک گیس فراہمی معطل کرنا شروع کر دی۔
  سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر گیس کی قلت کی وجہ سے گھریلو صارفین کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کمپنی نے رات دس بجے سے لیکر صبح چھ بجے تک گیس کی فراہمی معطل کرنے کا شیڈول بنا لیا ہے جبکہ دوپہر کے کھانا پکانے کے اوقات میں تین گھنٹے کی فراہمی کے بعد گیس بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پاور ہاؤسز اور صنعتی سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہونے سے بھی کھانا پکانے میں مشکلات درپیش ہیں۔