اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ

18 Jul, 2022 | 06:10 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ گھروں، دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے نکل آئے، پشاور اور گرد و نواح،بٹ خیلا اور مالاکنڈ اورشمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا۔پنجاب میں ملتان اور گردنواح میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہناتھا کہ زلزلے کا مرکز وانا سے 64کلومیٹر دور، گہرائی 188کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں