(ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی ڈوبنے سے 19 افراد جان کی بازی ہار گئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق صادق آباد میں ماچھکہ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی ، کشتی میں50 سے زائد مسافر سوار تھے،مسافر بارات لیکر کھروڑ سے ماچھکہ آرہے تھے، مقامی پولیس کا کہناتھا کہ 35 افراد کو مقامی لوگوں نے بچایا، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوچکی ہیں۔ایک ہی برادری کےسب افراد سوار ہوئے جس کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑ گیا،ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کے معاملہ پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد نے افسوس ناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا، دریائے سندھ سے مزید 16لاشیں نکال لیں گئیں، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19ہوگئی،تمام لاشیں خواتین کی ہیں، کشتی میں 50 سے 70 افراد سوار تھے، ڈوبنے والوں ابھی تک تعداد کنفرم نہیں ہورہی ۔