پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب کب منتخب ہونگے؟ اہم شخصیت نے بتا دیا

18 Jul, 2022 | 05:10 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)ترجمان سپیکر پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا عوام نے حمزہ شہباز، شہباز شریف اور آل شریف کی غندہ گردی کا مقابلہ کیا،22جولائی کو پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق سابق صوبائی وزیر اور ترجمان سپیکر پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ 15سیٹیں جیتنے پر الیکشن کمیشن پر اعتماد بحال ہو گا تو بھول ہے ،عوام نے حمزہ شہباز، شہباز شریف اور آل شریف کی غندہ گردی کا مقابلہ کیا،22جولائی کو پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے۔

کہوٹہ میں دوبارہ گنتی میں جیت ہماری ہوگی،اچانک سسٹم بیٹھ گیا اور پھر پی ٹی آئی کو ہرا دیا جاتا ہے،آخری 2پولنگ سٹیشن کے نتائج آنے تک ہم 400ووٹوں سے جیت رہے تھے،کہوٹہ میں 19،20کا فرق تھا،انہوں نے وہاں پر اپنی مہارت دکھائی۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں بھٹو کے بعد عمران خان کا یہ سب سے بڑا سرپرائز ہے اور 17 جولائی کے انتخابی نتائج عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس میں کہا کہ ضمنی انتخابات کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور عمران خان کی بھر پور جدوجہد کی وجہ سے یہ کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پولیس کا بے دریغ استعمال کیا اس کی مثال نہیں ملتی اور ارکان نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور الیکشن میں اپنا کردار ادا کیا جبکہ جنہوں نے غیر قانونی اقدامات کئے قانون ان کے خلاف خود راستہ بنائے گا۔

چودھری پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے بھر پور انتخابی مہم چلائی جبکہ عوام تک اپنا پیغام پہنچایا اور عوام نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو انتخابات میں مسترد کر دیا۔

مزیدخبریں