ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ضمنی الیکشن کے بعد تین حکومتی اتحادیوں کا رابطہ

asif ali zardari ,Nawaz Sharif,molana fazal rehman
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت کے تین اتحادیوں کا آپس میں رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں نے پنجاب ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا ، پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں اتحادیوں نے پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

تینوں رہنماؤں نے جلد عام انتخابات کروانے سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا اور اتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ ن نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔