سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

18 Jul, 2022 | 02:23 PM

ویب ڈیسک: سعودی عرب دنیا بھر میں کاروبار کے عالمی مرکز کے طور پر سامنے آرہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ملک کے قانونی نظام کو بہتر بنانے کی غرض سے حکومت کے حالیہ اقدام کے نتیجے میں بین الاقوامی کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

مملکت میں شرعی احکام کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدامات پہلے بھی کیے گئے ہیں تاہم اس نئے اقدام سے سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات میسر ہوں گی۔اس سلسلے میں سعودی حصص مارکیٹ (تداول) نے اسلامی شریعت کے مطابق ’تاسی گراف‘( سعودی جنرل گراف) متعارف کرا دیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسلامی شریعت کے مطابق سرمایہ کاری وسائل میں سعودی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر اسلامی تاسی گراف متعارف کرایا گیا ہے۔

اسلامی تاسی گراف سعودی حصص مارکیٹ (تداول) میں رجسٹرڈ ان کمپنیوں کی کارکردگی کو ٹریک کرے گا جو اسلامی شریعت کے مطابق مالی معاملات کررہی ہیں اور یہ انڈیکس بااختیار شریعہ ایڈوائزری کمیٹی کی نگرانی میں ہے۔

یہ گراف اسلامی شریعت کے مطابق مالیاتی اسکیموں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ لینے میں سرمایہ کاروں کے لیے رہنما ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں