ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی لمبی چھلانگ ،ملکی تاریخی کی نئی بلندیوں کو چھو گیا

Doller
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈالر کی اونچی اڑان  نےتمام ریکارڈ توڑ دئیے، 210.95 روپے سے بڑھ کر 215 روپے 25 پیسے پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کےمطابق انٹربینک میں ڈالر نئی بلند سطح قائم ہوگیا،کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے پر شدید دباو رہا،ایک ہی دن میں انٹربینک میں ڈالر4 روپے 30 پیسے مہنگا ہونے سے 210.95 روپے سے بڑھ کر 215 روپے 25 پیسے کی بلند سطح پر پہنچا چکا ہے۔انٹربینک میں ڈالر پہلی بار215روپے 25 پیسے کی نئی بلند سطح قائم کردی۔

ماہرین کا کہناتھا کہ تجارتی خسارے اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کی وجہ سے روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے،نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 33روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

12 اپریل 22 کو انٹربینک میں ڈالر 182.02 روپے کا تھا،3 ماہ 10 روز میں انٹربینک میں ڈالر 33 روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، درآمدی ادائیگی کی وجہ سے روپے پر شدید پریشان دیکھاجارہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer