پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب

18 Jul, 2022 | 10:21 AM

ویب ڈیسک:   پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مشاورت کے لیے پی ٹی آئی اور   ق لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے اہم معرکے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن  چار جب کہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

جس کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اتحاد   نے پنجاب میں اپنا وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے مطلوب اراکین کی تعداد حاصل کر لی ہے۔

مزیدخبریں