پنجاب کے ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی 15 اور ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب

18 Jul, 2022 | 09:08 AM

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ ( ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

پنجاب کے 14 اضلاع کی 20 نشستوں پر پولنگ صبح  8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی۔ ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔ پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے بعد تمام نشستوں کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں۔

غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 اور ن لیگ نے 4 نشستیں حاصل کیں جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے۔

پی ٹی آئی نے لاہور کی تین، جھنگ کی 2، فیصل آباد، بھکر، مظفر گڑھ، شیخوپورہ، ملتان، ساہیوال، خوشاب، لودھراں، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کی نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ن لیگ نے لاہور، بہاولنگر  راولپنڈی اور مظفر گڑھ سے ایک ایک سیٹ حاصل کی ہے۔

خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 83  کے تمام 215 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک حسن اسلم خان 48475 ووٹ لے کر جیت گئے۔آزاد امیدوار محمد آصف ملک نے 41752 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 90 بھکر 2  کے181 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے عرفان اللہ خان نیازی 77865 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان نے 66513 ووٹ لے سکے اور یوں انہیں 10 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست ہوئی۔

پی پی 97 فیصل آباد ون کے 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کے علی افضل ساہی 64865 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل ن  لیگی امیدوار محمد اجمل نے 51631 ووٹ لیے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 125 جھنگ کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم 82382 ووٹ لے کر فاتح ٹھہرے۔

ن لیگی امیدوار فیصل حیات نے 52178 ووٹ حاصل کیے۔ پی پی 127 جھنگ کے تمام 175 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مہر محمد نواز 71248 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کے مہر محمد اسلم نے 46724 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 140 شیخوپورہ  کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنزکاغیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خرم شہزاد ورک 50166 ووٹ لے کر جیتے جبکہ مسلم لیگ ن کے میاں خالد محمود نے 32105 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 202 ساہیوال 7 کے مکمل 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے میجر (ر) محمد غلام سرور نے اپ سیٹ کردیا ہے اور ملک نعمان لنگڑیال کو شکست دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے میجر (ر) محمد غلام سرور 61989 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک نعمان احمد لنگڑیال نے 59167 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی پی 224 لودھراں کے تمام 158 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد عامر اقبال شاہ 69881 ووٹ لے کر جیتے  جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے زوار حسین وڑائچ نے 56214 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 272 مظفر گڑھ کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد معظم علی خان 46069  ووٹ لے کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کی سیدہ زہرا باسط بخاری نے 36401 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 282 لیہ کے 130 تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس خان 43922 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد طاہر رندھاوا نے 29726 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے 145 مکمل پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کےسردارمحمدسیف الدین کھوسہ 58885 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کے عبدالقادر خان نے 32907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں