انتخابات میں جیت کے بعد عمران خان کا اہم بیان آگیا

18 Jul, 2022 | 08:57 AM

ویب ڈیسک:ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد پنجاب کے محاذ پر مزید آپشنز کیا ہوں گے؟ اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے احکامات جاری کردیئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج3بجے بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی اہم لیڈر شپ کو مشاورت کے لئے اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں کو خود اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی۔

اجلاس سے قبل پارٹی کی مرکزی اور صوبائی لیڈر شپ کی اہم مشاورت ہوگی، ڈاکٹریاسمین راشد، حماد اظہرکو بھی اسلام آباد بلالیا گیا۔ اس کے علاوہ سینئر رہنما میاں محمود الرشید ،اپوزیشن لیڈرسبطین خان کو بھی اسلام آباد بلالیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر سبطین خان کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے، پارٹی کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ بھی اسلام آباد اجلاس میں شریک ہوں گے۔

عمران خان نے تمام اتحادی جماعتوں ق لیگ، ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے ملک میں ایک بار پھر فوری انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک ہی راستہ ہے ملک میں فوری صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں، الیکشن کے علاوہ کوئی اور راستہ اپنایا گیا تو ملک میں مزید سیاسی اور معاشی بحران آئے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے ماتحت فوری صاف اور شفاف الیکشن ہوں۔

مزیدخبریں