ویب ڈیسک:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 ہزار 361 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 492 افراد میں سے کورونا کے مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ چار دو رہی۔
اعداد وشمار کا بتانا ہے کہ ملک میں کورونا کا شکار 169 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔