پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو رہا کردیا گیا

18 Jul, 2022 | 08:40 AM

ویب ڈیسک:پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو رہا کردیا۔

عدالتی حکم پر رہائی پانے کے بعد شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ ' میں دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری گرفتاری کی مذمت کی، ہم 15 نشستیں جیت چکے ہیں، سب کو پتہ ہے ہمارا وزیراعلیٰ ہوگا'۔

انہوں نے کہا کہ دل کرتا ہے عمران خان سے وزارت داخلہ مانگو اور عطا تارڑ کے سارے وٹ نکال دوں،مجھے ایسی حوالات میں رکھوایا گیا جہاں کریمنل کو رکھا گیا لیکن  میں ان کو معاف کرتا ہوں، ان سے ذاتی بدلہ نہیں لوں گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد پولیس نے شہباز گل کوگزشتہ روز مظفر گڑھ سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے شہباز گل کو تھانہ صدر علی پور منتقل کیا جہاں انہیں حوالات میں بند کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ شہبازگل نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی شق 15 اور 16کی خلاف ورزی کی، شہبازگل مظفرگڑھ میں نقض امن کا باعث بن رہے ہیں، پولیس اور انتظامیہ شہباز گل کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن کےاحکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

بعد ازاں شہباز گل کی حوالات میں بند کیے جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔خیال رہے کہ شہبازگل کو گزشتہ روز مظفر گڑھ سےمسلح گارڈلے کرگھومنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔


 

مزیدخبریں