(ویب ڈیسک) انسانی معاشرے میں احساس پیار اور محبت کی پہلی سیڑھی کا نام ہے یہ نہ ہو تو انسان میں قربانی و ایثار کا جذبہ بھی پیدا نہیں ہو سکتا یا یوں کہا جائے کہ احساس ختم ہوجائے تو انسانیت مر جاتی ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو 9 ویں منزل سے گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق رشتوں میں حساس ہمدردی اور عدم برداشت کم ہوچکا ہے جس کے باعث معمولی سی بات پر ایک دوسرے کومارنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں،گھروں میں بھی اس عنصر نے جنم لے لیا ہے جس کی وجہ سےلڑائی جھگڑے میں والدین کی علیحدگی سے بچوں پر منفی اثر پرتا ہے۔
بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کو دیکھ کر لوگ بھی کانپ گئے، واقعہ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے،بھارتی ریاست اترپردیش میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی 9ویں منزل سے گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی، خاتون کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ویڈیو میں 30 سالہ خاتون کے شوہر کو اس وقت تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب وہ بالکونی میں لٹکی ہوئی اور چند ہی سیکنڈز کے بعد وہ گر گئی۔
واضح رہے کہ ایک ایسا ہی واقعہ روس کے شہر میں پیش آیا جہاں لڑتے ہوئے میاں بیوی اپنے گھر کی بالکونی سے نیچے گرگئے، ان کے لڑنے کی ویڈیو گلی سے گزرنے والے ایک راہگیر نے بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، واقعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں پیش آیا تھا۔