ڈیڑھ ماہ تک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانےوالا جعلی پیر انجام کوپہنچ گیا

18 Jul, 2021 | 07:10 PM

M .SAJID .KHAN

(علی اکبر)معاشرے میں جعلی پیروں ،جادو ٹونے کرنیوالوں کی بھر مار ہے،جنہوں نے کئی لوگوں کی زندگیاں برباد کردیں،ایک ایسا ہی جعلی پیر  جس نے خاتون کو ڈیڑھ ماہ تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون ساندہ میں جعلی پیر کا نشانہ بنی۔

تفصیلات کےمطابق معاشرے میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات نے خواتین، بچوں کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں، جبکہ جعلی پیروں نے بھی اس خواتین کو اپنے جال میں قابو کرکے ان کی آبروریزی کرنے کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے، ایسا ہی واقعہ لاہور کے علاقہ ساندہ  میں پیش آیا،ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر گرفتار کرلیا گیا۔
متاثرہ خاتون کی شادی ضلع شیخوپورہ میں ہوئی،متاثرہ خاتون ساندہ میں جعلی پیر کا نشانہ بنی،متاثرہ خاتون گھریلو ناچاکی پرجعلی پیرنوید کےپاس تعویذ کرانے آئی،ملزم ورغلاکرعورت کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا،ایس ایچ او ساندہ شیخ خالد فاروق کا کہناتھا کہ عاصمہ بی بی کے گھر والے اپنے تئیں تلاش کرتے رہے نہ ملنے پر ساندہ پولیس سے رابطہ کیا ۔

ایس پی اویس شفیق کا کہناتھا کہ ساندہ پولیس نے کارروائی کرکے جعلی پیر کوگرفتار کر لیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری کہ مزید کتنی عورتوں کو داغدار کر چکا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تحقیقات جاری ۔

واضح رہے کہ  آئے روز جعلی عالم، پیروں کے ہاتھوں خواتین، لڑکیوں کی تذلیل کی جارہی ہے،کالا جادو, شوہر کا ناراض، اولاد کا نہ ہونا اور جنات کا سایہ جیسےمسائل نے خواتین کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ پھر خواتین ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئےجعلی عالموں سے رجوع کرتی ہیں اور ایسے لوگوں کی باتوں میں آکر اپنا خوشحال گھر اجاڑ لیتی ہیں۔

مزیدخبریں